189

فیروزوالہ فیکٹری آتشزدگی ،جھلس کر ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی2 کی حالت تشویشناک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیروزوالہ(سٹاف رپورٹر) امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب فیکٹری میں

ہونے والے ہولناک دھماکے کے باعث ہلاک ہونیوالوں کی تعداد گیارہ ہو گئی۔2

زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جبکہ 2 ملازم ملبے تلے دب کر ہلاک

ہو چکے ہیں تاہم ان کی نعشیں نکالنے کا کام رات گئے جاری رہا۔ ہلاک ہونے

والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے جب کہ فیکٹری مالک بھی شامل ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری

دھماکے کی کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابقپیرزادہ

کالونی فیروزوالہ میں کاسمیٹکس سامان تیارکرنیوالی فیکٹری میں یکے بعد دیگرے

6 سلنڈر دھماکوں کے نتیجہ میں فیکٹری اورڈبل سٹوری بلڈنگ زمین بوس ہوگئی ۔

پیراورمنگل کی درمیانی شب کاسمیٹکس پرفیوم باڈی سپرے اوردیگرکیمیکلزکی

مدد سے سامان تیارکرنیوالی فیکٹری میں زورداردھماکوں سے پوراعلاقہ رات

گئے گونج اٹھا،لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔ زورداردھماکہ سے فیکٹری کیساتھ ملحقہ

ڈبل سٹوری بلڈنگ جس میں ڈسپوزیبل کپ تیارکئے جاتے تھے وہ بھی لپیٹ میں آ

گئی۔دھماکوں سے لگنے و الی آگ کوبجھانے کے لیے علاقہ کی مکمل بجلی

بندکردی گئی۔امدادی ٹیموں نے 18 گھنٹوںسے زائد جدوجہد کے بعد صورتحال پر

قابو پا لیا،جبکہ دو مزدور تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی نعشوں کی تلاش آخری

اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں پرفیوم اور نمکو کے

علاوہ سلائی کڑھائی کا کام بھی ہوتا تھا۔ حادثہ میں فیکٹری کامالک

عابد،زاہد،رشیداں بی بی، 9سالہ موسیٰ،7 سالہ اریب ،25سالہ ،نوید، 2

خواتین،اورمردوں کی لاشیں ملبے تلے سے نکال لی گئی ہیں۔1نعش بری طرح

جلنے سے ناقابل شناخت ہے۔30سالہ زاہد21سالہ جنید 70سے100فیصدجل چکے

ہیں جن کی حالت میوہسپتال میں بدستورنازک بیان کی جارہی ہے۔

Leave a Reply