0

فیئر اینڈ لائل گروپ کا بھی زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کا اعلان

Spread the love

ڈی ایچ اے لاہور کے بڑے گروپ فیئر اینڈ لائل گروپ نے بھی زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اقدامات کو غیر اخلاقی غیر آئینی اور پراپرٹی ڈیلرز کا معاشی قتل قرار دے دیا،

فیئر اینڈ لائل گروپ کے شیخ احتشام،مصالحتی کمیٹی کے سابق چیئرمین چودھری اعجاز،سابق وائس چیئرمین چودھری اکرام ،سابق سیکرٹری آصف اعوان ، سابق نائب صدر عبد الطیف چودھری نے زمین ڈاٹ کام بائیکاٹ کا حصہ بننے کے لیے ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کو دعوت دے دی،

اس ضمن میں چودھری اعجاز نے نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کیا اور کہا ڈی ایچ اے لاہور میں اس وقت کوئی دھڑے بندی نہیں ، سب متحد ہیں ، زمین ڈاٹ کام کے ساتھ اگر کوئی مل کر ڈیلرز برادری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اس کی سب مخالفت کریں گے،

اس موقع پر چودھری اکرام، لطیف چودھری ، آصف اعوان نے FBR کی طرف سے ریٹس میں بے تحاشا اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Leave a Reply