فہد مصفطیٰ مہوش حیات پر" میں لاڑکانہ نہیں جاؤنگی فلم بنانے کے خواہاں

فہد مصفطیٰ مہوش حیات پر” میں لاڑکانہ نہیں جاؤنگی فلم بنانے کے خواہاں

Spread the love

کراچی (جے ٹی این شوبز نیوز) فہد مصفطیٰ مہوش حیات

پاکستان کے معروف اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفی نے کہا ہے کہ

اگر انہیں زندگی میں جب کبھی موقع ملا تو وہ اداکارہ مہوش حیات کی زندگی

پر” میں لاڑکانہ نہیں جاﺅں گی ” کے نام سے فلم بنائیں گے۔ ایک انٹرویو میں

فہد مصطفی نے کہا کہ مہوش حیات اسکرین پر ان کا پہلا پیار رہی ہیں، جب کہ

اگر انہیں اداکارہ کی زندگی پر بائیو گرافی فلم بنانے کا موقع ملا تو وہ اس کا نام

میں لاڑکانہ نہیں جاﺅں گی رکھیں گے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے کہا کہ انہیں اچھا ڈانس نہیں آتا اور وہ ڈانس کرتے وقت بے وقوفوں کی

طرح دکھائی دیتے ہیں۔ اداکار نے جاوید شیخ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان

کا حس مزاح سب سے منفرد اور بہتر ہے جب کہ واسع چوہدری کو جنرل نالج پر

عبور حاصل ہے۔ فہد مصطفی نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹھیک طرح سے

استعمال کرنا نہیں آتا، مگر وہ اسے استعمال کرنے پر عبور حاصل کرنا چاہتے

ہیں۔ انہوں نے موجود دور کے ملک کے سب سے بڑے سپر سٹار کے سوال پر

وزیراعظم عمران خان کو سپر سٹار قرار دیا۔

=-،-= گھبرانا نہیں، میں پھر بھی آؤنگا، علی انصاری ، میں منتظر ہوں، صبور

سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ” فطرت ” میں شاندار اداکاری کر کے لکس اسٹائل ایوارڈز

کی نامزدگیوں میں اپنی جگہ بنانے والی خوبرو اداکارہ صبور علی اور اُن کے

منگیتر و اداکار علی انصاری نے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ کر کے مداحوں

کو خوش کر دیا۔ گزشتہ روز علی انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ

انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لِفٹ میں موجود ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں علی انصاری نے سیاہ رنگ کا لباس زیب

تن کیا ہوا ہے۔ علی انصاری نے اپنی پوسٹ کو ایک دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے

لکھا کہ ” اونچی ہے بلڈنگ، لِفٹ تیری بند ہے لیکن گھبرانا نہیں، میں پھر بھی

آؤں گا۔ اداکار کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے

تو وہیں اُن کی منگیتر صبور علی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ صبور علی نے

اپنے منگیتر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں انتظار کررہی ہوں “۔

سوشل میڈیا پر صبور اور علی انصاری کا یہ دلچسپ تبادلہ خیال دیکھ کر مداح

خوش ہو گئے۔ واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی جیو ٹی وی کے ڈرامہ فطرت

میں اپنی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے علی انصاری کئی بار سوشل میڈیا صارفین سے صبور علی کو

ووٹ دینے کی اپیل کر چکے ہیں۔

فہد مصفطیٰ مہوش حیات ، فہد مصفطیٰ مہوش حیات ، فہد مصفطیٰ مہوش حیات

Leave a Reply