0

فٹ بال کوچ کوآئس ہاکی میچ دیکھنے آنا مہنگا پڑگیا

Spread the love

دنیا کے کامیاب ترین فٹبال کوچز میں شمار ہونے والے جوزے میرینو کو اس وقت خفتگی کا سامنا کرنا پڑا جب ماسکو میں ایک میچ کے ابتدا میں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک پھسل پڑے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے سابق کوچ جوزے میرینو ان دنوں روسی دالرالحکومت ماسکو میں موجود ہیں، جہاں گزشتہ روز بالا شیکا ارینا میں دو بہترین ٹیموں کے درمیان میچ ہوا، جس میں جوزے نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایونگرڈ اومسک اور ایس کے اے پیٹرسبرگ کے درمیان ہونے والے کانٹینینٹل ہاکی لیگ میں ٹاس کے بعد جوزے مشہور فلم روکی کی بیک گراونڈ میں چلنے والی دھن سے محظوظ ہوتے ہوئے جیسے ہی آئس ہاکی کے فلور سے ہٹ کر ریڈ کارپٹ پر آئے، اوندھے منہ گر پڑے۔یہ منظر دیکھ کر ٹیم کے کھلاڑی آگے بڑے اور کوچ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھایا۔

ایون گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوزے کو معمولی خراش آئی اور وہ محفوظ ہیں۔ واضح رہے معروف فٹ بال کوچ جوزے میرینو کا تعلق پرتگال سے ہے، جن کا شمار دنیا فٹ بال کے کامیاب ترین کوچز میں ہوتا ہے۔

Leave a Reply