فٹبال ایشین کپ 2019،بھارت کو بحرین سے شکست

Spread the love

متحدہ عرب امارات میں جاری فٹبال ایشین کپ 2019کے مقابلوں میں بحرین نے بھارت کو شکست دے دی ہے جب کہ دوسرے مقابلے میں یو اے ای اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر رہا۔بھارت اور بحرین کے درمیان ہوئے میچ میں بحرین نے 91ویں منٹ میں پنلٹی کیک پر گول کر کے حریف ٹیم پر برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔حریف ٹیم سے شکست کے بعد بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ بحرین نے اگلے مرحلے میں رسائی کرلی ہے۔عرب امارات اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔تھائی لینڈ، عرب امارات، اور بحرین ایشین فٹبال کپ 2019کے رائونڈ 16 میں پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Reply