ansofeti, ronaldo and pele jtnonline

سپینش اخبار کی فٹبالر آنسو فیٹی سے معافی، رونالڈو کرونا کا شکار، پیلے ہوئے 80 کے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

میڈرڈ،لسبن،ریوڈی جنیرو(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) فٹبالرآنسوفیٹی رونالڈو پیلے

سپینش اخبار نے بارسلونا کے کم عمر سٹار آنسوفیٹی کو چور بازار کے دکاندار

سے تشبیہ دینے پر معافی مانگ لی۔ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کرونا کو شکست

دینے میں ناکام رہے، نامور کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس

کے بعد ان کے مداح بھی مایوس ہوگئے۔ فٹبال کے میدانوں پر راج کرنیوالے عظیم

برازیلین کھلاڑی پیلے نے زندگی کی (80) اسی بہاریں دیکھ لیں-

=—= یہ بھی پڑھیں، ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں
———————————————————————————-

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ فٹبالر نے بارسلونا کی فیرینکا روس کیخلاف 1-5

سے فتح کے دوران متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر اپنی میچ

رپورٹ میں مذکورہ اخبار کی جانب سے آنسو فیٹی کی رفتار کے حوالے سے مثال

دیتے ہوئے لکھا گیا کہ وہ میدان میں ایسے دوڑتے ہیں جیسے بلیک مارکیٹ کا

کوئی دکاندار پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگاتا ہے، جس پر بعدازاں اسے معافی مانگنا

پڑی۔

=—=سٹار فٹبالر رونالڈو کرونا کو شکست دینے میں ناکام ،ٹیسٹ پھر مثبت

پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر رونالڈو نے ایک بار پھر اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جو

مثبت آیا ہے، کھلاڑی اسوقت قرنطینہ میں موجود ہیں، دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنے

پر انہوں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث

رونالڈو کی آئندہ ہفتے بارسلونا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، البتہ چوبیس

گھنٹے پہلے بھی صحتیاب ہونے کی صورت میں انہیں میچ کھیلنے کی اجازت مل

سکتی ہے۔ رواں ماہ 13 اکتوبر کو رونالڈو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

=—= عظیم برازیلین فٹبالر پیلے نے زندگی کی 80 بہاریں دیکھ لیں

عظیم برازیلین لیجنڈ فٹبالر پیلے اسی برس کے ہوگئے، تاہم دنیا سمیت برازیل میں

جاری کرونا وبا کے باعث وہ اپنی سالگرہ کو یادگار نہ بنا سکے اور اپنی فیملی

کیساتھ قرنطینہ میں دن گزار رہے ہیں۔ عظیم فٹبالر کے ترجمان کے مطابق پیلے ان

دنوں ریاست سا پالو میں واقع اپنی حویلی میں ہیں، جہاں وہ اپنی سالگرہ سادگی

سے منارہے ہیں، پیلے برازیل میں کووڈ وبا کے آغاز کے بعد سے یہاں رہائش

پزیر ہیں۔ پیلے دنیا کے وہ واحد فٹبالر ہیں، جو تین ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا

حصہ رہ چکے ہیں۔

=—= عظیم فٹبالر پیلے کا ستتر گول کرنے کا ریکارڈ آج تک برقرار

برازیل نے پہلی مرتبہ 1958ء میں سویڈن میں ہونیوالا عالمی کپ جیتا تھا اور پیلے

نے اس میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی، پھر سن انیس سو باسٹھ میں چلی میں

ہونیوالے عالمی کپ میں برازیل نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا اور پیلے اس ٹیم کا

بھی حصہ تھے۔ بعد ازاں انیس سو ستر میں وہ میکسیکو میں ہونیوالے ورلڈ کپ

جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ اس سابق سٹرائیکر کا ورلڈ کپ کے بانوے بین

الاقوامی میچز میں مجموعی طور پر ستتر گول کرنے کا ریکارڈ آج تک برقرار

ہے۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

فٹبالرآنسوفیٹی رونالڈو پیلے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply