سی پیک پر بیان بےبنیاد، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردے، چین

چین کا فوکوشیما کے تابکار پانی کوسمندرمیں چھوڑنے کے جاپانی فیصلے پراظہارتشویش

Spread the love

فوکوشیما تابکار پانی

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے جوہری

فضلے سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے فیصلے پرشدید تشویش کا اظہار کیاہے۔چینی

وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ فوکوشیما کا جوہری حادثہ دنیا کی

تاریخ کا سب سے سنگین واقعہ ہے۔ بڑے پیمانے پر تابکار مادوں کے رساو سے سمندری ماحول ،

فوڈ سیفٹی اور انسانی صحت پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی

اے ای اے)کی ماہر ٹیم کی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوکوشیما کے جوہری پلانٹ

سے ٹریٹیم سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا تو اس سے سمندری ماحول اور پڑوسی ممالک

کے عوام کی صحت متاثر ہوگی اور یہ کہ تابکاری سے آلودہ پانی کو دیگر تابکار مادوں سے پاک

کرنے کے لئے مزید صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک

شکوک و شبہات اور مخالفت کے باوجود جاپان نے تمام محفوظ طریقوں کو آزمائے بغیر اورپڑوسی

ممالک اور عالمی برادری سے مکمل مشاورت کے بغیر فوکوشیما کے جوہری فضلے سے آلودہ پانی

کو سمندر میں خارج کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے

اور اس سے انسانی صحت اور پڑوسی ممالک کے عوام کے اہم ترین مفادات بری طرح متاثرہوں گے۔

فوکوشیما تابکار پانی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply