فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 10ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا

Spread the love

فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی

میں لاہور کی 6 گھنٹے طویل ناکہ بندی کر کے 10ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ قبضہ میں لے کر تلف کر

دیا گیاجبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کے مطابق کیمیکل ملا جعلی دودھ مختلف شہروں سے لاہور لایا جا رہا تھا،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ

فیل ہونے پر 10 ہزارلیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی

ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ

دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں،دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، ویب

سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکل ملا جعلی دودھ

مختلف شہروں سے لاہور لایا جا رہا تھا،

فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply