حکومت کا بجٹ میں فون کالز پرایجوکیشن ٹیکس عائد کرنے سے انکار

Spread the love

فون کالزایجوکیشن ٹیکس

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیلی فون

اور موبائل کالز پر ایک روپے فی کال ایجوکیشن لیو ی عائد کرنے سے انکار کردیا۔حکومت نے

وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تجویز مسترد کردی۔ اس حوالے سے

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و ہائر

ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے تجو یز دی تھی کہ موبائل اور ٹیلی فون کالز پر ایک

روپے فی کال کے حساب سے ایجوکیشن لیوی عائد کی جائے اور اس سے حاصل ہونیو الے ریونیو

کو ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیساتھ ساتھ نالج اکانومی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے۔ذرائع کا کہنا

ہے وزارت تعلیم سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تجویز کی مخالفت کی اور وزیراعظم نے بھی تجویز

کو مسترد کردیا جس کے باعث اسے بجٹ میں شامل نہیں کیا جارہا۔ذرائع کا کہنا ہے وزارت تعلیم نے

بھی موبائل فون اور ٹیلی فون کالز پر ایک روپے فی کال ایجوکیشن لیوی عائد کرنے کی تجویز کی

مخالفت کی تھی۔

فون کالزایجوکیشن ٹیکس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply