islamabad

فورتھ شیڈول میں شامل ممبر کی نااہلی ہوسکتی ہے یا نہیں؟فیصلہ محفوظ

Spread the love

فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کی نااہلی ہوسکتی ہے یانہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخواہ سے ایم پی اے کی درخواست پرسماعت کی۔ پی کے 89 بنوں سے ایم پی اے شاہ محمد نے درخواست دائرکی۔ الیکشن کمیشن نے شاہ محمدکو فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے پرنااہل کیا ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نامزدگی فارمزجمع کرنے سے قبل ڈی پی اونے کلیرنس سرٹیفکیٹ دیا۔ڈاکٹربابراعوان نے کہاکہ فورتھ شیڈول میں نام ہونابنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن فورتھ شیڈول میں شامل ممبرکونااہل قرار نہیں دے سکتا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قانونی پہلوکاعدالت جائزہ لے گی۔ بابر اعوان نے کہاکہ ممبراسمبلی کی نااہلی صرف آرٹیکل 62 اور63 سے ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a Reply