فوج کے ہسپتال عوام کےلئے کھولے جائیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Spread the love

فوج کے ہسپتال عوام

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا

ہے کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، کورونا کے باعث ملک کے

تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے ہسپتال عوام کے لئے فوری کھولے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق

کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہسپتال سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اور

میری اہلیہ کو کورونا ویکسین مکمل لگ چکی ہے، تمام احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا

شکار ہوئے، وبا کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں، بدقسمتی سے

سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، عید الاضحی کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز

کی خلاف ورزی ہوئی، فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی۔ جسٹس

قاضی فائز عیسی نے کہا کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، آئین کا

آرٹیکل 9زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے، وبا سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، کورونا

کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں، تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے ہسپتال عوام کے

لئے فوری کھولے جائیں، طبقاتی تفریق کہیں عوام کے جانی نقصان کا باعث نہ بن جائے، ٹی وی

اور ریڈیو پر کورونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دی جائے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

فوج کے ہسپتال عوام

Leave a Reply