فوجی کارروائیوں کو سیاست کی نذر کرنے پر مودی حکومت زیرعتاب

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے فوجی اہلکار کی ہلاکت پر وزیراعظم
نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے وہ انہیں وزیر اعظم سے سوالات کرنے
سے نہیں روک سکتے۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپوزیشن کی مفاہمتی یادداشت پڑھ کر سنائی، جس میں کہا گیا کہ
حکمران جماعت کی جانب سے مسلح افواج کی قربانیوں کو سیاست کی نذر کرنے پر21 جماعتوں کے اجلاس
میں گہرے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ نیشنل سیکیورٹی کو تنگ سیاسی فکر سے لازمی طور
پر باہر نکلنا چاہیے۔

اپوزیشن نے کشیدہ صورتحال میں روایت کے مطابق وزیر اعظم مودی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس نہ بلانے
پرافسوس کا اظہار کیا۔ مفاہمتی یادداشت میں پلوامہ حملے میں 40 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر تعزیت کی گئی

سرحد پار حملوں پر بھارتی فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ا لبتہ اجلاس کے دوران بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر
ابھی نندن کو پاکستان کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے دوران اس سوال پر غور کیا کہ فضائی حملوں یا پاکستان کی جانب سے کارروائی
پر کیا حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا یہ وقت سیاسی محاذ آرائی کا نہیں۔

Leave a Reply