0

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع معاملہ ،اپوزیشن کا وزیراعظم کے سواءکسی سے نہ ملنے کا عندیہ

Spread the love

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر د فا ع پرویز خٹک نے پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سپیکر سر دار ایاز صادق سے رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا ، ذرائع نے بتایا قائد حزب اختلاف فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملہ پر حکومتی کمیٹی سے ملاقات کےلئے تیار نہیںجبکہ اپوزیشن کا موقف ہے وزیراعظم سے کم کسی حکومتی عہدیدار سے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر بات نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی نے بھی اس معا ملہ پر صرف قیادت کے مابین مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply