فواد چوہدری کی زرادری کے شفاف احتساب کے بدلے سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کی پیشکش
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گابس بدلے میں سندھ حکومت یہ کرے آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔ مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے اور پیپلزپارٹی مراد علی شاہ کے بجائے کسی اور کو وزیراعلیٰ بنائے کیونکہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی سے اخلاقیات کی امید کرنا مشکل ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ زرداری اور نواز شریف نے کیا کیا لہٰذا پیپلزپارٹی اور ن لیگ شفاف تحقیقات کی حمایت کرے۔قبل ازیںوفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا آئندہ منی بجٹ کا مقصد سرمایہ کاری اور ملک کی شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںانکا کہنا تھا وزیرخزانہ اسد عمر ملکی معیشت کی بحالی کےلئے تین سالہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وزیرخزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے آئی ایم ایف کے پیکیج کےلئے گنجائش موجود ہے۔