ترین گروپ کا ظہرانہ 0

شوکاز نوٹس، فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

Spread the love

فواد چودھری معافی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے شوکاز نوٹس پر الیکشن

کمیشن سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، استدعا ہے نوٹس

واپس لیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی احترام ہے، میں کابینہ کا ماوتھ پیس ہوں، اکثر باتیں وہ

کرتا ہوں جو میرے الفاظ نہیں ہوتے۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں ادارے اور چیف الیکشن کمشنر کے

خلاف نازیبا الفاظ اورالزامات کے کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی

میں الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے کی جس سلسلے میں فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش

ہوئے۔ فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ میں خود وکیل ہوں، شو کاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں

چاہتا، اس پر ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل تو عدالت سے لڑائی نہیں کرتے، عدالت کے اندر

لڑائی ہوتی ہے،عدالت کے باہر تو لڑائی نہیں ہوتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی

احترام ہے، میں کابینہ کا ماوتھ پیس ہوں، اکثر باتیں وہ کرتا ہوں جو میرے الفاظ نہیں ہوتے۔ ان انہوں

نے کہا میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں معذرت کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر کی معذرت پر ممبرز

الیکشن کمیشن نے کہا کہ جوآپ کہہ رہے ہیں آپ تحریری طور پرجمع کرادیں۔وفاقی وزیر اعظم

سواتی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اعظم سواتی سینیٹ میں ہیں، الیکشن

کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیش نہیں ہوتے، سینیٹ کا بہانہ

بناتے ہیں، جواب جمع نہیں کرایا۔ الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات کیس کی سماعت 3 دسمبر تک

ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بطور وزیر اطلاعات کرتا ہوں، میں وفاقی

کابینہ کی نمائندگی کرتا ہوں۔ امید ہے الیکشن کمیشن میری باتوں کو مثبت لے گا۔ فواد چودھری کا کہنا

ہے کہ عدالتوں پر حملہ آور ہونا ن لیگ کی روایت ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی پیشی سے قبل

سازش گھڑی جاتی ہے، رانا شمیم کا بیان جعلی ہے، حسین نواز تمام معاملے کو ڈیل کر رہے ہیں۔ بیان

حلفی کی فیس بھی نواز شریف فیملی نے ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس کل طلب کر لیا

ہے، پارلیمان سے انتخابی اصلاحات کا بل پاس کرا رہے ہیں، انتخابی اصلاحات ہو کر رہیں گی۔

فواد چودھری معافی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply