0

فواد چودھری اور نعیم الحق میں اختلاف کی وجہ آزاد،خودمختار پی ٹی وی

Spread the love

لاہور( کے ٹی این آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیراطلاعات فواد چودھری اور مشیر وزیراعظم نعیم الحق کے مابین اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعظم نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی تھی کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نعرے کے مطابق پی ٹی وی کو بی بی سی طرز کا ہونا چاہئے جس کی پالیسی پرحکومت اوروزارت اطلاعات کا عمل دخل نہ ہو

پی ٹی وی کا ایک آزاد اور خود مختار ایم ڈی ہونا اور ایک آزاد خود مختار بورڈ آف گورنرز کے ذریعے اس ادارے کو اپنا کام کرنا چاہئے ۔

ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعظم نعیم الحق کی اس تجویز پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری برا مان گئے اور انہوں نے ان کی اس تجویز کو اپنی وزارت میں مدا خلت قرار دیا

انکا مزید کہنا تھا نعیم الحق نے اس وقت بھی میری وزارت میں مداخلت کی تھی جب پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت کے سو دن پورے ہو نے کا اشتہار تیار کیا گیا تھا میں جب سے وزیر اطلاعات بنا ہوں تو وزارت میں مداخلت کررہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے مشیر وزیراعظم نعیم الحق کی مذکورہ تجویز کو وزیراعظم عمران خان نے بھی سراہا اور انہوں نے ہدایت دی کہ پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرح آ زاد اور خود مختاد ہی ہونا چاہئے

پی ٹی وی بھی پرائیوٹ نیوز چینلز کی طرح حکومت کے کاموں کی نشاندہی کرے نہ کہ وہ صرف حکومت وقت کا ترجمان بننے کا کردار ادا کرتا رہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے نعیم الحق کی اس تجاویز پر پی ٹی آئی کی باقی لیڈر شپ بھی متفق ہے اور ان کا بھی یہی کہنا ہے سرکا ری ٹی وی کو سرکار کا ترجمان بننے کی بجائے ایک آزاد ٹی وی ہی ہو نا چاہئے

اسی انداز میں پی ٹی آئی کے انتخابی نعرے کی تکمیل ہو گی کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار میڈیا انڈسٹری پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a Reply