فواد فولاد کی دیوار

فواد عالم جنوبی افریقہ کے خلاف فولاد کی دیوار بن گئے، شاندار سنچری بنا دی

Spread the love

فواد فولاد کی دیوار

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی شاندار سنچری کی

بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8

وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی

افریقہ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز

بنالیے، قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، فواد عالم نے

109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل

تھے، آل رانڈر فہیم اشرف 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اظہر علی نے 51 رنز کی

ذمہ دار اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔جنوبی

افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا، کیشو مہارا، نگیدی اور نورٹ جی نے دو، دو

وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فواد عالم ہوم

گرانڈ پر اپناپہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے پروٹیز کے خلاف اپنے

کیریئر میں پہلی بار ہوم گرانڈ میں سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی

افریقہ کی 220 رنز کی برتری کا خاتمہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 220

رنزبنائے تھے۔جنوبی افریقہ کے بولرز دو سیشن کے درمیان صرف دو وکٹ

حاصل کرپائے،مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی 51 رنز بناکر کیشو مہاراج کا شکار

بنے جبکہ محمد رضوان کو لنگی نگادی نے چلتا کیا۔کھیل کے دوسرے روز آخری

سیشن میں فواد عالم نے ہوم گرانڈ میں پہلی بار سینچری بنانے کا خواب پایہ تکمیل

تک پہنچایا۔فواد عالم نے مڈل آرڈر میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی 8 اننگز میں

500 رنز بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ فواد عالم نے 41 کی اوسط سے رنز

اسکور کیے۔ آل رانڈ فہیم اشرف نے فواد عالم کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف

سینچری اسکور کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا اور کیشو

مہاراج نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینرک نورٹ جی اور لنگی نگاڈی کے

حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔فواد عالم اور اظہر علی پانچویں وکٹ کی شراکت

میں قیمتی 94 رنز کا اضافہ کیا، دونوں بلے بازوں نے کھیل کے پہلے سیشن میں

بہترین حکمت عملی کے تحت جنوبی افریقی بولرز کو کوئی وکٹ نہ لینے دی،

پاکستان نے بدھ کو کھیل کے پہلے سیشن میں 71 رنز بنائے تھے۔گذشتہ روز جب

پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو 33 رنز پر قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آﺅٹ

ہوچکے تھے، پاکستان کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عمران بٹ 9

رنز بنا کر فاسٹ بولر ربادا کا شکار بنے جبکہ عابد علی کو بھی 4 رنز پر ربادا

نے بولڈ کیا، کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر مہارا راج کو وکٹ دے بیٹھے، نائٹ

واچ مین شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے تھے۔

فواد فولاد کی دیوار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply