فن کے’’ سلطان ‘‘ راہی کی 22 ویں برسی’’9 جنوری‘‘کو منائی جائیگی

Spread the love

سینما سکرین پر 41 سال تک پنجابی اور اردو فلموں کی کامیابی سمجھے جانیوالے سلطان راہی کی 22 ویں برسی9جنوری منائی جائیگی۔ سٹیج ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کرنیوالے سلطان راہی نے 813فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے جن میں 703 پنجابی او ر110اردو فلمیں شامل ہیں، انہوں نے 1955 میں اپنے کیریئر کا آغاز سٹیج ڈرامے سے کیا جس میں ان کا نام نادر شاہ درانی رکھا گیا تھا انہوں نے 4سال تک سٹیج پر کام کیا پھر 1959 میں بننے والی فلم “باغی”میں ایکسٹر ا ادا کار کی حیثیت سے انہوں نے کام کیا۔ 1972 ان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اس سال انکی تین فلموں کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی۔ سلطان راہی اپنے ڈرائیور و سیکرٹری حاجی احسن کے ہمراہ 8اور 9 جنوری کی درمیانی شب اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقے سمن آباد چونگی کے قریب انہیں قتل کردیا گیا۔

Leave a Reply