فنکاروں اور تخلیق کاروں کیلئے ماہانہ وظیفہ بحال کیا جائے‘ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن

Spread the love

لاہور( این این آئی )ایشین کلچرل ایسوسی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل و

چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے کہا ہے فنکاروں اور تخلیق کاروں

کو آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈز سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے ماہانہ وظیفہ

بحال کیا جائے ۔ فنکاروں اور تخلیق کاروں میں ماہانہ کی بنیاد میں تقسیم ہونے

والی رقم پر ہیلتھ انشورنس کارڈ کا لالی پاپ دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران

خان ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری سے

اپیل ہے کہ وہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کو فی الفور ختم کریں اور بے روزگار

فنکاروں، تخلیق کاروں کے لئے خیبر پختونخواہ کی طرز پر ماہانہ وظیفہ مقرر کیا

جائے۔

Leave a Reply