فلپائن میں خود مختارمسلم علاقہ کی راہ ہموار

Spread the love

فلپائن میں ہونےوالے ایک ریفرنڈم میں ملک میں مسلمانوں کے خود مختار علاقے کے قیام کی تائید کر دی گئی ہے۔نتائج کے مطابق فلپائن کے جنوب میں اکثریت نے علاقے میں خود مختاری پر موافقت کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو امید ہے اس طرح جنوبی علاقے میں امن کا قیام عمل میں آ جائے گا اور کئی دہائیوں سے جاری معرکہ آرائی اختتام کو پہنچے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریفرینڈم کے نتائج اس جانب اشارہ کر رہے ہیں فلپائن میں سب سے بڑی باغی جماعت مورو اسلامک فرنٹ فار لبریشن ہتھیار ڈال کر ایک سیاسی جماعت کی صورت اختیار کر لے گی۔گزشتہ صدی میں 1970 کی دہائی میں شروع ہونے والی باغی تحریک کے بعد سے اب تک تقریبا 1.5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تحریک کا مقصد مسلم اکثریتی جزیرے مینداناو¿ میں خود مختار نظام کا قیام یا جزیرے کی آزادی ہے۔مورو اسلامک فرنٹ فار لبریشن کے سربراہ مراد ابراہیم کا کہنا تھاکہ ہم عوام کی جانب سے مکمل تائید پر نہایت مسرور ہیں۔ یہ ایک واضح جیت ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔

Leave a Reply