فلم کا نام سری دیوی کیوں رکھا؟ بونی کپورکا فلمسازوں کو قانونی نوٹس

Spread the love

بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور نے بغیر اجازت اپنی اہلیہ سری دیوی کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر فلمسازوں کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔گزشتہ برس آنکھ مارنے والی ویڈیوسے مشہور ہونے والی اداکارہ پریاپرکاش واریئر فلم سری دیوی بنگالو سے بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں۔ حال ہی میں پریا نے اپنی فلم کی ٹیزرلانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی کا رخ کیا تاہم ان کی پہلی ہی فلم مشکلات کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سری دیوی بنگالو میں پریا پرکاش واریئرایک کامیاب لیکن تنہا اداکارہ کا کردارنبھارہی ہیں، ٹیزر میں اداکارہ کی باتھ ٹب میں موت کا سین بھی اسی طرح دکھایا گیا ہے جس طرح سری دیوی کی موت واقع ہوئی تھی۔ لہذا سری دیوی کے شوہربونی کپورنے سری دیوی بنگالو کے فلمسازوں اور ہدایت پرسانتھ ممبولی کو ان کی اجازت کے بغیر ان کی اہلیہ کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔فلم سری دیوی بنگالوکے ہدایت کارپرسانتھ ممبولی نے بونی کپورکی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی بہت عام نام ہے، اورمیری فلم کا کردار بھی ایک اداکارہ کا ہے تاہم ہم اس نوٹس کا جواب دیں گے۔

Leave a Reply