60

فلم انڈسٹری میرا اوڑھنا بچھونا ہے، ببرک شاہ

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ نئے

فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے اور اس پر بڑی محنت کر رہا ہوں۔میڈیاسے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ آخری مراحل میں

ہے اور اس کے مکمل ہونے پر کرداروں کے مطابق کاسٹ کا چناؤ کیا جائے گا۔فلم

انڈسٹری میرا اوڑھنا بچھونا ہے اس لئے اس کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالنے چاہتا

ہوں۔انہوں نے کہا کہ ’’مولا وے‘‘ کے بعد میرا دوسرا بڑا پراجیکٹ ہے اور

مجھے یقین ہے کہ یہ ریلیز کے بعد تہلکہ مچادے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے

بھارت میں بھی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں اپنی تمام تر

صلاحیتیں اپنے ملک کیلئے بروئے کار لانا چاہتا ہوں، جب تک اداکاری کروں گا

صرف اور صرف پاکستان فلم انڈسٹری کی خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ

میرے والد طارق شاہ نے تقریباً900فلموں میں کام کیا اور ان کا نام آج بھی عزت و

احترام سے لیا جاتا ہے اور میں بھی اپنے والد کی طرح نام اور مقام بنانا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply