فلمی سین،امریکہ میں چور اے ٹی ایم مشین گاڑی میں ڈال کرلے گئے

Spread the love

کولمبیا کے ایک سٹور میں ہونے والی انوکھی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے جاری کر دی
واشنگٹن (آن لائن)سائنس و ٹیکنالوجی کی انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی پر اب چور بھی نت نئے انداز اپنانے لگے ہیں۔امریکی شہر کولمبیا کے ایک سٹور میں بھی ایسی ہی فلمی انداز کی واردات ہوئی جس میں چوراے ٹی ایم مشین اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جبکہ ان کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سٹور میں چوروں کا یہ گینگ گاڑی کے ذریعے سٹور کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوا اور وہاں نصب اے ٹی ایم مشین گاڑی میں ڈال کر چلتا بنا۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جبکہ ان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply