rima khan

فلمسٹار ریما خان کا انکشاف، شکوہ، مشورے دعوے اور بہت کچھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جتن آن لائن شوبز نیوز) فلمسٹار ریما خان

لالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے ماضی میں انکا ایک سیاستدان کے ساتھ

سکینڈل بنایا گیا جو جھوٹ پر مبنی تھا۔ ریما خان کے مطابق سیاستدان کیساتھ جھوٹا سکینڈل بنائے

جانے پر انہیں بہت تکلیف ہوئی وہ آج بھی اس سکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہیں۔ مزید پڑھیں

ریما نے ماضی میں بنائے گئے اس سکینڈل کا اگرچہ ذکر کیا تاہم انہوں نے اس سیاستدان کا نام لینے

سے گریز کیا جن کیساتھ ان کا جھوٹا سکینڈل بنایا گیا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ ریما نے دعویٰ کیا

مذکورہ سکینڈل جھوٹا تھا اور جس صحافی نے یہ جھوٹا سکینڈل بنایا ان کا خیال تھا میں انہیں انٹرویو

نہیں دیتی اور بہت نخرے کرتی ہوں۔ اداکارہ نے سکینڈل بنانے والے صحافی کا نام لینے سے بھی گریز

کیا تاہم انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صحافی ہی شان اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی

کیلیے اکساتے رہے۔

اداکارہ نے بتایا جب وہ اور شان فلم انڈسٹری میں آئے تو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئے، انہیں سپر

اسٹار جیسی حیثیت مل گئی اور لوگ انہیں چاہنے لگے۔ ریما خان کے مطابق جب انہیں شہرت ملی اور

فلم انڈسٹری کا حصہ بنے اس وقت وہ اور شان دونوں کم عمر تھے اور انہیں ٹین ایجر جوڑا کہا جاتا تھا

اور ان دونوں کی کم عمری کا فائدہ صحافیوں نے اٹھایا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کم عمر ہونے کی وجہ سے

شان اور ان میں میچوئرٹی نہیں تھی اور صحافی انہیں ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرنے کیلئے

اکسا کر خبریں اور ہیڈ لائنز بناتے رہے۔

اداکارہ نے بتایا اس وقت جب کوئی صحافی ان سے ملتا تو انہیں کہتا شان نے ان کے بارے میں فلاں

بات کہی ہے اور جب کوئی شان سے ملتا تو انہیں کہتا ریما نے آپ کے لیے فلاں بات کہی ہے جس کے

بعد ہم دونوں ایک دوسرے کیخلاف بات کر دیتے تھے اور صحافی اس بات کی ہیڈلائن نکال کر خبریں

بناتے تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے اور شان کے درمیان اختلافات رہے، تاہم یہ بھی اعتراف

کیا کہ ان دونوں نے مل کر اچھا کام کیا اور انہیں ایک ساتھ انتہائی بہترین کام کرنے کا موقع نہیں ملا-

فلمسٹار ریما نے شان کو اس وقت کا بھی فلم انڈسٹری کا سپر اسٹار قرار دیا اور کہا انکی صلاحیتوں

سے فائدہ نہیں اٹھای%D A7 ب%ر94Bק بی %D3ا %8%وܨ ۋں 858%D ا8ن %D ن8ک ا ةھ %DEل %8%تر BE8%D ا8%1 ۉ%
81D
%D د9%1%D97يی ߩ %A9%2%ۙ، A7B%D5%A%یٺ D83غی ک %AB%2 ے 9ر فواد خان کو آخری یعنی چوتھے نمبر پر رکھا۔

ریما خان نے اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی گریس کا مزید خیال رکھیں

اور سوشل میڈیا پر ہر وقت ایکٹو رہتے وقت مزید محتاط رہیں۔

اپنی ازدواجی حیثیت پر بات کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا شادی کے بعد وہ ہر فیصلہ یا کام سوچ

سمجھ کر کرتی ہیں کیونکہ اب ان پر بیوی اور بہو کی ذمہ داری بھی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا وہ اپنے

بیٹے کا بہت خیال کرتی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت ان کی دیکھ بھال میں ہی صرف ہوجاتا ہے۔ ایک

سوال کے جواب میں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں بھارتی فلموں سے کام کی پیشکش بھی

ہوئی تاہم انہوں نے محض اس لیے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا کہ وہ فلم میں کام

کرنے کیلئے لباس پر سمجھوتا نہیں کر سکتی تھیں-

فلمسٹار ریما خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply