فلسطین کے اعلی مذاکرات کارکے انتقال کی خبرکی تردید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فلسطین مذاکرات کار

مقبوضہ بیت المقدس (جے ٹی این آن لائن نیوز )فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تنظیم آزادیِ

فلسطین (پی ایل او)کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات کی وفات سے متعلق اطلاعات کی تردید

کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ بقید حیات ہیں مگر ان کی حالت تشویش ناک ہے۔صائب عریقات اس وقت

تل ابیب میں واقع ہداسا میڈیکل سنٹر میں زیرعلاج ہیں مگر ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پی ایل او کے محکمہ امورِ مذاکرات کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ڈاکٹر

عریقات صحت کے دائمی مسائل سے بھی دوچار ہیں۔اب کووِڈ19کا شکار ہونے کے بعد سے ان کا

نظامِ تنفس بگڑ گیا ہے اور انھیں علاج کے لیے اسپتال میں لے جانے کی ضرورت پیش آئی تھی۔اس

لیے انھیں تل ابیب میں واقع ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔صائب عریقات کے ایک پھیپھڑے کی

2017 میں پیوندکاری ہوئی تھی۔اس کے بعد سے وہ نظامِ تنفس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

صائب عریقات کے ایک پھیپھڑے کی

2017 میں پیوندکاری ہوئی تھی۔اس کے بعد سے وہ نظامِ تنفس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

فلسطین مذاکرات کار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply