سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

بطور وزیراعظم فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں، عمران خان

Spread the love

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں۔ گزشتہ روز و ز یر اعظم عمران خان

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام کہ وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے میں اور پوری

پاکستانی قوم فلسطینیوں کیساتھ ہیں کیساتھ ساتھ امریکی دانشور نوم چومسکی کا قول بھی ٹویٹ کیا

جس میں نوم چومسکی نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی نوجو ا ن کی داستان کو بیان کیا تھا۔ میں

وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ روز ظالم اسرائیل

کی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر وزیراعظم عمران

خان نے کہا ہے تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑیگا۔اسرائیلی فوج نے

مسجدالاقصیٰ میں بہت ظلم کیا، پاکستان نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی، سعودی ولی عہد

محمد بن سلمان کیساتھ بھی مسئلہ فلسطین پر بات کی، تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا

ہونا پڑیگا۔ اسرائیلی فورسز نے 27 ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے

اس کی مذمت کی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا وہ اس معاملے پر ترکی اور سعودی

عرب کے وزرائے خارجہ سے بات کریں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے میں نے خود

اسلاموفوبیا پر بات کی اور سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا اور

اسی کیلئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply