فلسطینی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

Spread the love

فلسطین کے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق الحمد اللہ اور اراکین حکومت نے استعفی منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر محمود عباس کو بھیج دیا، تاہم وزیراعظم اور کابینہ نئی حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔فتح پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے اتوار کے روز صدر محمود عباس کی زیر صدارت اجلاس میں کثیر الجماعتی مخلوط قومی حکومت کے قیام کی منظوری دی تھی جسے مستعفی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے سراہا تھا۔حکومت میں حماس سمیت تمام فلسطینی گروپوں کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ فیصلے کا مقصد فلسطینی گروپوں کے درمیان محاذ آرائی کا خاتمہ ہے۔

Leave a Reply