aurat khahani jtnonline new

فلسطینی خواتین کی رول ماڈل اور مہذب ملک امریکہ میں مسلم خاتون سے بد تہذیبی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مقبوضہ بیت المقدس، واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن عورت کہانی) فلسطینی خواتین رول ماڈل

فلسطین کی پانچ بچوں کی والدہ کی جانب سے گزر بسر کیلئے ٹیکسی چلانے کے

عمل کو جہاں دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، وہیں خود کو دنیا کا سب سے مہذہب و

طاقتور ملک قرار دینے والے امریکا میں ایک مسلم خاتون کو صرف اس بنا پر

جہاز سے زبردستی اتار کر گرفتار کر لیا گیا کیونکہ ایک دوسرے مسافر نے

شکایت کی تھی کہ وہ اس خاتون کی موجودگی میں بہتر محسوس نہیں کررہا-

=—= غزہ پٹی کی 39 سالہ 5 بچوں کی ماں بنی پہلی فلسطینی خاتون ٹیکسی ڈرائیور

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ پٹی کی 39 سالہ پانچ بچوں کی والدہ

نائلہ ابوجبہ نے مالی مشکلات سے بچنے اور گزر بسر کیلئے گزشتہ ہفتے ٹیکسی

چلانا شروع کی۔ نائلہ ابو جبہ نے بتایا ان کی ایک سہیلی ہیئر ڈریسر کا کام کرتی

ہیں، جن سے انہوں نے ایک دن مشورہ مانگا کہ اگر وہ خواتین کیلئے ٹیکسی

سروس شروع کرے تو کیسا رہیگا؟ تو انکی سہیلی نے اسے لاجواب قرار دیتے

ہوئے انہیں جلد کام شروع کرنے کا حوصلہ دیا۔ پانچ بچوں کی کفیل نائلہ ابوجبہ

کے مطابق جب کچھ عرصہ قبل ان کے والد کی وفات ہوگئی تھی تو انہوں نے

دیگر اہلخانہ کے ہمراہ ملکر کار خریدی تھی، جسے اب وہ بطور ٹیکسی چلا رہی

ہیں۔ وہ عام سواری نہیں اٹھاتیں بلکہ پہلے سے بکنگ کرنیوالے افراد کو ایک سے

دوسری منزل تک پہنچاتی ہیں اور زیادہ تر ان کی بکنگ پہلے سے ہی ہوجاتی ہے۔

=—= نائلہ ابو جبہ کو فلسطینی خواتین کا رول ماڈل قرار دیا جانے لگا

نائلہ ابو جبہ کے مطابق وہ خواتین کو بال بنوانے کیلئے بیوٹی پارلر لے کر جانے

سمیت انہیں شاپنگ کیلئے مارکیٹ اور بازاروں سمیت شادی بیاہ کی تقریبات کے

لیے بھی لے جاتی ہیں۔ پانچ بچوں کی کفیل نائلہ ابوجبہ کی جانب سے ٹیکسی

ڈرائیونگ کرنے کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں اور لوگ انہیں فلسطینی

خواتین کا رول ماڈل قرار دے رہے ہیں۔

=—= باحجاب خاتون سے بدتمیزی پر ملزم نہیں خاتون کو گرفتار کرنا معمول

امینی الختیتبہ

ادھر امریکا میں جہاز سے زبردستی اتار کر گرفتار کرنے کا واقعہ امینی الختیتبہ

نامی خاتون کیساتھ پیش آیا جو اردنی نژاد امریکی بلاگر اور سیاسی کارکن ہیں۔

امینی نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا جب وہ نیو جرسی میں ایک ڈومیسٹک فلائٹ سے

سفر کیلئے ائیرپورٹ پر سکیورٹی کلیئرنس کرانے کیلئے قطار میں کھڑی تھیں تو

ایک شخص نے قطار کو نظر انداز کرکے میرے آگے اپنا سامان رکھ دیا۔ خاتون

کے مطابق جب میں نے ان سے کہا کہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح انتظار کرسکتا

ہے تو اس نے ناگواری سے کہنا شروع کردیا کہ وہ دوبار چیکنگ کرا کر آیا ہے

اور وہ فرسٹ کلاس میں سفر کرر رہا ہے۔ امینی کے مطابق یہ سب جانتے ہیں کہ

اگر ایک باحجاب مسلمان عورت اس پر شور مچاتی اور احتجاج کرتی ہے تو اسے

ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے، میں خاموس رہی تاکہ گرفتاری سے بچ جاوں اورمیری

فلائٹ بھی نہ چھوٹے۔ خاتون کے مطابق اس وقت تو مجھے سکیورٹی والوں نے

کہا کہ اس معاملے کو ختم کرو اور جب میں جہاز میں سوار ہوئی تو مجھے وہاں

سے جانے کیلئے کہہ دیا گیا۔

=—= امریکن اسلامک ریلیشن کونسل کا امینی الختیتبہ کیساتھ ناانصافی پر احتجاج

سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کا عملہ

خاتون سے کہہ رہا ہے وہ جہاز سے چلی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے دوسرا

مسافر اچھا محسوس نہیں کررہا۔ تاہم خاتون کے انکار کرنے پر پولیس اہلکار جہاز

میں داخل ہوکر خاتون کو زبردستی اتار کرلے جاتے ہیں، جہاں اسے کچھ دیر

حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا جاتا ہے۔ امریکن اسلامک ریلیشن کونسل

نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ائیرلائن اس واقعے کی وضاحت

کرے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

فلسطینی خواتین رول ماڈل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply