فلسطینی بچے کو35سال قید اور جرمانے کی سزا

Spread the love

اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست ایک17سالہ فلسطینی بچے کو35سال قید اور10لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔اسرائیلی فوجی لیفی کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔العربیہ کے مطابق کم عمر فلسطینی لڑکے ایھم ہاسم صباح کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے35سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی۔باسم صباح مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیا پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں۔اسے اسرائیلی فوج نے15سال کی عمر میں2سال قبل حراست میں لیا تھا۔گذشتہ روز صہیونی عدالت”عوفر”باسم صباح کو طویل قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی۔باسم صباح کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مارنے اور زخمی کرنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔ اس کے کندھے اور بائیں پائوں میں گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔اسرائیلی فوج نے اسے اس کے ساتھی عمر الریماوی سمیت2015 کو ایک اسرائیلی فوجی لیفی کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply