بابراعظم، ڈیرن سیمی اور عامرخان کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی

بابراعظم، ڈیرن سیمی اور عامرخان کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی

Spread the love

لاہور، اسلام آباد، لندن (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر

ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کیلئے ہمیں

صرف انسان بننا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بابر اعظم

نے لکھا فلسطین کے لوگوں کیلئے دعاگو ہوں۔ بابر اعظم نے اپنے پیغام کیساتھ

مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔ کپتان کے پیغام کو ان کے اکاﺅنٹس پر

ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔

=–= افسوس ہم اپنے جیسا سلوک دوسروں کیساتھ کیوں نہیں کرتے، ڈیرن سیمی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے

سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی ہے اورسماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس

میں انہوں نے فلسطین کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں

لکھا مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کیساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل

ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی

بہتر ہے ایک دوسرے کیساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں

Pray For Palestine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

=-.-= باکسر عامر خان نے اپنے گھر فلسطینی پرچم لہرا دیا، تصویر وائرل

عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر

عامر خان نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے

اظہارِ یکجہتی اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہرا دیا، باکسر عامر خان نے اس

حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر بھی شیئر کی

جس میں ان کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔ عامر خان نے تصویر

شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا

ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Free Palestine بھی استعمال کیا جس کا

مطلب ہے کہ فلسطین کو آزاد کرو۔

فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply