ففتھ جنریشن وارفیئر میں نوجوان سوشل میڈیا کے نشانے پرہیں، میجرجنرل آصف غفور

Spread the love

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وارفیئر میں نوجوان سوشل میڈیا پر نشانے پرہیں، نوجوان عملی زندگی میں آگے بڑھنے پرتوجہ دیں اور قومی ترقی میںمثبت انداز میں اپنا حصہ ڈالیں، نوجوان دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میںاہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلباء اور اساتذہ کے وفد نے ( آئی ایس پی آر) کا دورہ کیااور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ۔میجر جنرل آصف غفور نے وفد کو امن و استحکام سے متعلق پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان دشمن کی سازشیں ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہٰذا طلباء ملک کودرپیش چیلنجز سے باخبر رہیں اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے پر توجہ دیں ، قومی ترقی میں مثبت انداز میں اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ ففتھ جنریشن وارفیئر میں نوجوان سوشل میڈیا پر نشانے پر ہیں۔ وفد نے گلگت بلتستان میں سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک فوج کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

Leave a Reply