0

فضل الرحمن کی آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات پر راضی کرنے کی کوششیں ناکام

Spread the love

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات پر راضی کرنے کی سرتوڑ کوشش جاری ہیں ،اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ 24گھنٹوں میں آصف زرداری سے دو مرتبہ ملاقات کی ہے ،قریبی دوست دونوں رہنمائوں کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ،مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی گئی تاہم سابق صدر نے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمین پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی اور انہیں راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم آصف زرداری نے ملاقات کیلئے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نواز شریف سے باضابطہ ملاقات ہونی چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوںکو دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ تمام جماعتوں کو مل کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔ جس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اول تو نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں ان سے ملاقات کیسے ہوگی، دوئم میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کرکے جلد آپ کو آگاہ کروں گا۔

Leave a Reply