فضائی میزبان ٹورنٹو لاپتہ

پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ

Spread the love

فضائی میزبان ٹورنٹو لاپتہ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو

پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی

کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایک

اورفضائی میزبان ٹورنٹوپہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ، زاہدہ بلوچ

نامی ایئرہوسٹس پی آئی اے کی پرواز پی کے797 پرتعینات تھی اور پرواز پی

کے797 کراچی سے 29جنوری کو ٹورنٹوروانہ ہوئی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے

مطابق پروازکی 31جنوری کو وطن واپسی پر زاہدہ نامی فضائی میزبان کے مبینہ

لاپتہ ہونے کا علم ہوا، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں

لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو گمشدگی سے

متعلق آگاہ کر دیاگیا، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں ، واپسی

پرایک بندے کی کمی پرکینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔یاد رہے

29جنوری کورمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈبھی ٹورنٹو پہنچنے پرلاپتہ ہواتھا ،

کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے

کی اطلاع دی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں

گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔خیال رہے ستمبر 2018 میں بھی پی آئی اے کی فضائی

میزبان کینیڈا پہنچنے پر پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ، فریحہ نامی ایئر ہوسٹس

پی کے789سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات تھی، پرواز کے ٹورنٹو پہنچنے پر

دیگر عملے کے ساتھ جہاز سے ہوٹل جانے کیلئے روانہ ہوئی تاہم فضائی میزبان

فریحہ مختار مبینہ طور پر ایئرپورٹ سے باہرنہیں آئی اور پی آئی اے حکام سے

رابطے میں بھی نہیں رہی۔

فضائی میزبان ٹورنٹو لاپتہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply