فضائی میزبانوں کیلیے خوشخبری،وزن کم کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیدیا گیا

پی آئی اے نے اپنی فضائی میزبانوں سمیت سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دے دیا، زیادہ تر افراد کو تیس پاؤنڈ وزن کم کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیبن کریو کو 6 ماہ کی مہلت دے دی، جن ملازمین کو مہلت دی گئی ہے ان کی تعداد 1800 ہے،پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 جنوری تک جن ملازمین کا وزن، عالمی معیار سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہے ، ان سب کو گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: