pakistan railway train

فریٹ کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 7فیصد اضافے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فریٹ کے بعد مسافر

ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 6سے 7فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا

ہے پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر 3ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے

،حیدر آباد ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں انسانی

غلطی ظاہر ہوئی ہے ،ٹرین کی رفتار بھی زیادہ تھی۔ہمیں مسافر اور فریٹ ٹرین کو

ایک ساتھ نہیں نکالنا چاہیے تھا ۔ چیئرمین ریلوے نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو

15روز میں مکمل رپورٹ پیش کرے گی ، میثاق معیشت کا حامی ہوں ،پہلے بجٹ

تو پاس کرنے دیں پھر سیاست کو بھی دیکھیں گے، اسد عمر کی تقریر کی توثیق

کرتا ہوں لیکن اسے کہنے کا طریقہ اپنا اپنا ہے،اپوزیشن رہنمائوںکے بچوں کی

تحریک ٹک ٹاک پروگرام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلو ے ہیڈ کوارٹر

میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ تمام ڈرائیوروں اور

اسسٹنٹ ڈرائیوروں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے والٹن اکیڈمی بھیجنے کی ہدایت کی

ہے ،نئے بھرتی ہونے والے ڈرائیوروں کی مستقل بنیادوں پر بھرتی کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ریلوے

پر بھی 3ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے ۔ یکم جولائی سے کرایوں میںاضافہ

کیا جارہا ہے جس کے تحت اکانومی کلاس میں کرایہ 100روپے سے زیادہ نہیں

بڑھایا جائے گا جبکہ باقی ٹرینوں میں 6سے 7فیصد کرائے میں اضافہ کیا جائے گا

، پچاس کلو میٹر تک سفر پر کرائے میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے اوراسی طرح

جن مسافروں نے عیدالاضحی تک بکنگ کرا لی ہے ان پر بھی اضافے کا اطلاق

نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم فریٹ ٹرینوں کے ہدف کو حاصل کرنے کی

کوشش کریں گے اور میں اب کراچی بھی بیٹھا کروں گا ،ہم نے وہاں سے تین

فریٹ ٹرینیں چلانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فریٹ ٹرینیں نہیں بلکہ مسافر ٹرینیں

خسارے میں کمی کا سبب بن رہی ہیں، ریلوے میں ابھی بڑا کام کرنے کی ضرور

ت ہے ۔ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے اور نئی بھرتیوں کے لئے بڑی مشکل

سے اجازت لی ہے، میری کوشش ہے کہ ملازمین کو ایک گریڈ مل جائے ۔

انہوںنے کہا کہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اب کوئی بھی افسر ایک پوسٹ

پر 3سال سے زیادہ عرصہ تعینات نہیں رہے گا ۔انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے

میثا ق معیشت کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ اب آپ انہیں تقریر تو کرنے دیں

، دو آدمی پارٹی نہیں بدل سکتے ایک شیخ رشید اور دوسرا برادر یوسف ہے ، یہاں

لوگوںکا بیانیہ بدلا ہے ، پارٹیاں بدلی ہیں ، میں میثاق معیشت کا حامی ہوں، بجٹ تو

پاس کرنے دیں پھر سیاست کو دیکھیں گے ۔ ہماری کوشش ہے کہ بجٹ میں غریب

کو رعایت دلا سکیں۔ انہوں نے اسد عمر کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ میں اس

کی توثیق کرتا ہوں لیکن کہنے کا طریقہ اپنا اپنا ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت

نے سکھ یاتریوں کو روک کر بڑی زیادتی کی ہے ، ہم ننکانہ صاحب میں سڑک

دینے جارہے ہیں ، سکھ یاتریوں کی آمد پر انہیں بہترین سروس دیں گے۔ وفاقی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 جولائی کو ہمارے پسنجر ٹرینوں

کے ٹارگٹ کی آخری ٹرین سرسید ایکسپریس کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان

افتتاح کریں گے۔ ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سیکرٹری /

چیئرمین ریلویز سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چھ افسران پر مشتمل کمیٹی

بنادی گئی ہے تاکہ اس کا فوری فیصلہ کیا جائے۔ ہماری 8 ہزار خالی آسامیوں کی

بھرتی کے لیے کیبنٹ اور پرائم منسٹر آف پاکستان نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سرگودھا ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے

میانوالی تک لے کر جارہے ہیں۔ درگئی ، نوشہرہ ریلوے لائن کو بھی 20 ، 25

سال بعد بحال کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈویژنوں کو ہدایات

دی ہیںکہ وہ ڈرائیورز اوراسسٹنٹ ڈرائیورزکو میڈیکل فٹنس کے سرٹیفکیٹ دے کر

والٹن اکیڈیمی بھیجیں تاکہ جلد از جلدان کی تربیت کا عمل مکمل کیا جائے ۔دریں

اثناء شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے

لئے4جولائی سے چلنے والی نئی ٹرین(35UP/36DN) سرسید ایکسپریس جو

راولپنڈی سے براستہ وزیر آباد ۔فیصل آباد۔خانیوال۔روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی

ہوئی کراچی کینٹ کے درمیان چلا کرے گی ۔ اس ٹرین میں کھانے پینے اور

دوسری سہولیات کے ساتھ بکنگ کا آغاز اور کرائے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس

کے مطابق راولپنڈی سے کراچی کینٹ کے لئے اے سی سلیپر کا کرایہ0

900روپے ،فیصل آباد سے کراچی کینٹ کا اے سی سلیپر کا کرایہ 7200روپے،

اے سی بزنس کا راولپنڈی سے کراچی کینٹ کا کرایہ 7000روپے ، اے سی بزنس

کا فیصل آباد سے کراچی کینٹ کا کرایہ 6100روپے ، اسی طرح اکانومی کلاس کا

راولپنڈی سے کراچی کینٹ کا کرایہ 2000روپے اور فیصل آباد سے کراچی کینٹ

کا کرایہ 1650روپے ہو گا۔ 4جولائی 2019کودونوں اطراف سے چلنے والی

سرسید ایکسپریس ٹرین کے کرایے میں 50فیصد رعایت ہوگی یہ سہولت صرف

ایک روز کے لئے مسافروں کو حاصل ہوگی ۔گاڑی چلنے سے 48 گھنٹے پہلے

ریزرویشن کروانے پر 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔اگر کوئی مسافر راستے کے

کسی اسٹیشن سے بغیر ریزرویشن اس ٹرین پر بیٹھتا ہے تو اس سے مکمل کرایہ

وصول کیا جائیگا ۔ اگر کوئی آفیسر یا سٹاف انسپکشن کے لیے ٹرین کے ساتھ جانا

چاہتا ہو تو اسے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔ ٹرین کے

اندر ٹکٹ بنوانے پر ای ایف ٹی چارچزکم سے کم لاگو ہوں گے۔بچوں کے لیے

مکمل ٹکٹ کا 50 فیصد چارج کیا جائے گااور اس میں 4.6فیصد اضافی چارجز

کے طورپر دوسری سروسز کے شامل ہوں گے۔

شیخ رشید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply