0

فرینکفرٹ ، بھارتی قونصل خانے کے باہر کشمیریوں، سکھوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کامظاہرہ

Spread the love

بھارتی بربریت کی گونج دور دور تک پہنچ گئی۔جرمنی کی فضا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف صداسے گونج اٹھی۔ فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے کے باہر کشمیریوں، سکھوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کونسل خانے کے باہر یورپ بھر سے آئے کشمیریوں، سکھ تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا گرینڈ مظاہرہ ہوا۔سکھوں نے کرتار پوررہداری کھولنے پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا اور خطے میں امن کے قیام کی خاطر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔سکھوں نے پاک فوج اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حق میں نعرے بازی کی۔اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے قطر کے دورے کے دوران بھی بھارتی کی سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتاپور راہداری کھولنے پر شکریہ ادا کیا ۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کا کہنا تھا کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو چکی ہے۔سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتارپورراہداری کھولنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔سکھ برادری کا کہنا ہے عمران خان نے جو قدم اٹھایا ہے وہ رہتی دنیا تک ہم سنہری حروف میں لکھیں گے۔انڈیا میں پنجاب سے آئے سکھ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سن کر بہت خوش ہوئے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی۔

Leave a Reply