فروغ سیاحت، سعودی عرب میں ہوٹلوں کے 5 لاکھ کمروں کی تیاری کا ہدف

فروغ سیاحت، سعودی عرب میں ہوٹلوں کے 5 لاکھ کمروں کی تیاری کا ہدف

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) فروغ سیاحت سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر برائے سیاحت اور سعودی ویژن 2030ء کے معیار زندگی

پروگرام کے سربراہ احمد الخطیب نے کہا ہے کہ اس ویژن کا مقصد شہروں میں

معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے تحت کھیلوں، تفریحی اور سیاحت کی

سہولیات کیساتھ ساتھ انفراسٹرکچر، شہری منصوبہ بندی، مواصلات، تعلیم، صحت،

رہائش اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے

پروگرام کا بجٹ 60 ارب ریال سے زیادہ ہے۔ اس کے لیے ریاست کے 17 مختلف

ادارے سرگرم ہیں۔ ہمارے ہاں کھیل کے کئی ایونٹس ہوتے ہیں، جیسے ہسپانوی

اور اطالوی سُپر، ڈاکار کار ریلی، فارمولہ ای اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ کرونا

وبا کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے مگر آنے والے عرصے میں بہتری

کی توقع ہے۔ احمد الخطیب نے توقع ظاہر کی کہ اگلے پانچ سالوں میں مملکت میں

مختلف سطحوں کے ہوٹلوں میں پانچ لاکھ نئے کمرے تیار کیے جائیں گے۔ اس

ویژن اور اس کے پروگراموں سے سیاحتی ویزا کے اجراء کی کامیابیوں کے

علاوہ مملکت میں تفریحی شعبے میں 1000 چھوٹی اور درمیانے درجے کی

کمپنیوں کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے کہا صرف تین ماہ میں بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور سیاحوں

کو ساڑھے چار لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیر سیاحت نے وژن

پروگراموں کے ذمہ دار 4 وزراء کے ذریعہ منعقدہ ایک ڈائیلاگ سیشن کے دوران

گفتگو کرتے ہوئے ویژن 2030ء کی 5 سالہ کامیابیوں اور اہداف پر روشنی ڈالی۔

اس سیشن میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر

سیاحت احمد الخطیب اور رائل کورٹ میں مشیر محمد التویجری نے شرکت کی۔

فروغ سیاحت سعودی عرب

Leave a Reply