hafizSaeed 0

فرقہ واریت دشمنان اسلام کی سازش ہے،حافظ سعید

Spread the love

امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی غلامی ترک کرنے سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔فرقہ واریت دشمنان اسلام کی سازش ہے۔ افغانستان میں اتحادی فوج کی ناکامی کے بعد حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں افغانستان میں چھبیس لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کر دیا گیا ۔مسلمان ریلیف کا کام کریں تو ان پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔دنیا کو اب دوہرے معیار ترک کرنے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔حافظ محمد سعید نے کہا امریکہ نے نائن الیون کے بعد اتحادی ملکوں کو اکٹھا کر کے افغانستان میں جنگ کا آغازکیا۔پاکستان بھی اس جنگ کی لپیٹ میں رہاپاکستانی شہری بھی گلی کوچوں مارکیٹوں،مسجدوں میں بڑی تعداد میں شہید ہوئے۔

مشرق وسطیٰ،فلسطین،انڈونیشیا کے جزیروں میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔اب حالات بدل رہے ہیںنیٹو کی فوجوں نے شکست کھائی ،ان کے اسلحے ناکام ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے معیشت کا ایسانظام پیش کیا جس میں عدل ،انصاف ہے۔ مغرب وامریکہ نے باقاعدہ ادار ے بناکر مسلمانوں کو جکڑ رکھا ہے۔

اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے قانون سازیاں کرتے ہیں اور قراردادیں پاس کرتے ہیں مگر امت مسلمہ کے مسائل اور تنازعات کا حل سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply