فردوس عاشق کا فیشن سینس بُرا، فیصل سبزواری، اہلیہ مدیحہ نقوی کچھ ڈیزائن کرنے کی خواہاں

فردوس عاشق کا فیشن سینس بُرا، فیصل سبزواری، اہلیہ مدیحہ نقوی کچھ ڈیزائن کرنے کی خواہاں

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) فردوس عاشق کا فیشن

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیر

اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

کا فیشن سینس بہت برا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما

فیصل سبزواری نے ان خیالات کا اظہار اپنی اہلیہ اور میزبان مدیحہ نقوی کے

ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کیا۔ دوران شو میزبان اور اداکار آغا

علی نے فیصل سبزواری سے سوال کیا کہ کس خاتون سیاست دان کا فیشن سینس

بہت برا ہے، تو فیصل سبزواری نے آغا علی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا

کہ میرا خود کا فیشن سینس بھی بہت برا ہے، یہاں آنے کے لئے بھی میری اہلیہ

نے مجھے کپڑوں کا مشورہ دیا اور میں وہی کپڑے پہن کر آ گیا۔ بعد ازاں فیصل

سبزواری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نام

لیتے ہوئے کہا کہ ان کا فیشن سینس بہت برا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کا فیشن سینس بہت بھڑکیلا ہے۔

=—= ایسی ہی مزید خبریں (— پڑھیں — )
—————————————————-

فیصل سبزواری کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی نے بھی

کہا کہ مجھے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ بہت پسند ہیں اور میری خواہش

ہے کہ میں ان کے لیے کچھ ڈیزائن کروں۔

فردوس عاشق کا فیشن

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply