فردوس عاشق اعوان کیساتھ پیش آیا واقعہ اور مخالف سیاسی رہنماؤں کے چٹکلے

فردوس عاشق اعوان کیساتھ پیش آیا واقعہ اور سیاسی مخالفین کے چٹکلے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) فردوس عاشق اعوان واقعہ

پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر

فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی عمارت کے اندر جانے سے کیا روکا، مخالف

سیاسی رہنماؤں نے طنز و تشنع کے نشتر چلا کر اپنی تسکین کا ساماں کیا-

=-،-= صوبہ پنجاب سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق

اعوان عہدے سے الگ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی آئیں جہاں انہوں

نے سیالکوٹ سے نومنتخب رکن اسمبلی احسن سلیم بریار کی حلف کی تقریب میں

شرکت کرنا تھی تاہم انہیں اسمبلی میں جانے سے روک دیا گیا۔ جس پر وہ ہکا بکا

رہ گئیں اور سکیورٹی کے پاس موجود فہرست دیکھی جس میں انکا نام موجود تھا

لیکن اسے کاٹا گیا تھا۔ فردوس عاشق اعوان کسی طرح کی مزاحمت کے بغیر واپس

روانہ ہو گئیں۔ اسمبلی احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ میں احسن بریار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھی لیکن

تقریب ہو چکی ہے اور سیشن بھی ختم ہو چکا ہے۔ میں اسمبلی کی ممبر نہیں ہوں

کہ مجھے سیشن میں پہنچنا ہے۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا مجھے دعوت نامہ دیا گیا تھا اور مہمانوں

کی فہرست میں نام موجود ہے لیکن اب وہ کٹا ہوا ہے، کاٹنے والے کون ہیں مجھے

اس کا نہیں پتہ۔ ایک صحافی نے کہا کہ عظمیٰ کاردار آپ کے ساتھ موجود ہیں یہ

آپ کو اندر لے جا سکتی ہے جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں ہمیشہ

اپنے زور بازو پر اندر جاتی ہوں، بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے۔ مجھے

نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم اور وزیراعلی نے فیصلہ کرنا ہے، میں بطور

پارٹی ورکر کام کروں گی۔

=-،-= ظالموں نے اتنی تیاری اور پنک جوڑے کا بھی لحاظ نہ کیا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے سابق معاون

خصوصی فردوس عاشق کو پنجاب اسمبلی کے اندر جانے سے روکنے پر تبصرہ

کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائے ہائے یہ کیا ظلم ہو گیا، عہدہ چھن جانے کے بعد گھر

اور باہر والوں نے آنکھیں بدل لیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا

کہ یقین رکھیے باجی نے بالکل محسوس نہیں کیا ہو گا عزت کا کیا ہے آنے جانے

والی چیز ہے عہدہ ہونا چاہیے، مجھے سچ میں افسوس ہوا، اللہ پاک کی لاٹھی بے

آواز ہے، ظالموں نے اتنی تیاری، پنک جوڑے کا بھی لحاظ نہ کیا، مشورہ دیں

کیسے احتجاج کروں؟ باجی کے گھر جانا تو بنتا ہے۔

=-،-= جنکی سہولت کار تھیں انہوں نے ہی اسمبلی نہ جانے دیا، حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ

فردوس عاشق اعوان جن لوگوں کی سہولت کار تھیں، انہوں نے ہی اسمبلی میں

داخل ہونے سے روکا،فردوس عاشق اعوان کو اس جماعت میں جانا چاہیے جس

کے خلاف انہوں نے بات نہ کی ہو اور وہ صرف کانگریس کی جماعت ہے۔ پنجاب

اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے پر ان سے

اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حکومت کے جھوٹ کا

دفاع کیا، لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں۔ جن لوگوں کی فردوس عاشق سہولت کار تھیں

آج انہوں نے ہی انہیں اسمبلی داخل ہونے سے روکا۔

فردوس عاشق اعوان واقعہ ، فردوس عاشق اعوان واقعہ ، فردوس عاشق اعوان واقعہ
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply