وزیر اعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

Spread the love

فردوس عاشق اعوان استعفیٰ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی

فردوس عاشق اعوان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے روک دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر

اعظم نے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔قبل

ازیں فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں سیالکوٹ ضمنی الیکشن مہم میں شریک ہونے

کےلئے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیراعظم سے اپیل کی تھی انہیں حلقے

میں آزادی کےساتھ انتخابی مہم میںحصہ لینے کی اجازت د ی جائے ، پریس کانفر نس میں اپنے

استعفے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا تھا میرے حلقے میں دو الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن

مسلسل نوٹس بھیجے جارہا ہے، مجھے الیکشن میں کھل کر کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔ میں اپنے

حلقے میں سومنات کے مندروں کو پاش، پاش کرنا چاہتی ہوں۔ اپنے حلقے میں فرنٹ پر آ کر لیڈ کرنا

چاہتی ہوں، ایسا نہیں چاہتی الیکشن کمیشن روز مجھے نوٹس جا ری کرے۔ وزیراعظم عمران خان

کے جلسے سے مریم نواز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، کیونکہ کشمیریوں کی اکثریت بیرون

ملک رہتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی سمجھتے ہیں (ن) لیگ کا سربراہ جھوٹ بول کر دوائی لینے گیا تھا۔

اشتہاری و مفرور جماعت کے لیڈر کو کشمیری ووٹ نہیں دینگے۔

فردوس عاشق اعوان استعفیٰ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply