140

فرانس میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پرچاقو بردار شخص کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک

پیرس (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس چاقو بردار

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں چاقو بردار شخص

نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،

جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی

امور کے سٹاف سے بتایا جا رہا ہے جبکہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حملے کے بعد نزدیکی

میٹرو سٹیشن کو بند کر دیا گیا اور حملے کے وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جا

رہی ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون نے متاثرہ پولیس ہیڈکوارٹرز کا

دورہ کیا اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جبکہ پولیس ہیڈکوارٹرز پر

حملے کے بعد شہریوں میں بھی خوف ہراس پایا جاتا ہے تاہم حکومت نے انہیں

پرسکون اور بلا خوف خطر مطمئن رہنے کی ہدایت کی ہے-

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں کرسمس بازار کے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

یاد رہے یورپ کے اہم ملک فرانس میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ ہے کہ

جب کسی شخص نے ملک کے سکیورٹی ادارے میں گھس کر حملہ کیا- اب تک

یورپی ممالک میں عام شہریوں پر ایسے حملوں کے واقعات تو رونما ہوتے رہتے

ہیں جبکہ جنونی اور نفسیاتی مرض میں مبتلا شہریوں کی جانب سے عام

شاہراہوں پر بھی پیدل چلنے والے افراد کو گاڑیوں سے روندے کے واقعات کی

بھی گاہے بگاہے خبریں آتی رہتی ہیں، تاہم مذکورہ واقعہ نے فرانس کی حکومت

کو لازمی طور پر یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آخر ایسا واقعہ کیوں کر

پیش آیا اور اس کے پس پردہ محرکات کیا ہیں- اس ضمن میں جاری تحقیقات کے

سامنے آنے کا انتظار ہے،

فرانس چاقو بردار

Leave a Reply