فرانس میں اسلامو فوبیا، مسلم طریقے سے مرغی ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد

فرانس میں اسلامو فوبیا، مسلم طریقے سے مرغی ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد

Spread the love

پیرس(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) فرانس میں اسلامو فوبیا

یورپی ملک فرانس میں اسلامو فوبیا ایک بار پھر سر چڑھ کر بولنے لگا، جہاں

مرغی کو حلال طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے- تفصیلات

کے مطابق فرانس کی حکومت نے ملک میں مرغی کو حلال طریقے سے ذبح

کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق جولائی 2021ء سے ہو گا جب کہ

ماہ رمضان المبارک سے قبل پابندی لگانے پر مسلم رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

عالمی میڈیا کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں قائم مساجد کے ڈائریکٹرز

کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی وزارت زراعت

اور خوراک کی جانب سے مرغیوں کے ذبح کرنے پر پابندی کے فیصلے سے

ملک میں موجود مسلمانوں کے لیے منفی تاثر ابھرے گا، تاہم متعلقہ وزارت کو

فیصلے پر خدشات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب مرغیوں کو حلال کرنے

پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر فرانس میں موجود مسلم برادری نے شدید

رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں مذہبی تعلیمات پر

آزادی کے ساتھ عمل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور یہ واضح طور پر اسلامو

فوبیا کا ثبوت ہیں۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے فرانس میں حکومت کی جانب سے انتہاء پسندی

کے خاتمے کی آڑ میں کئی ایک ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی وجہ سے

وہاں بسنے والے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے، تاہم حکومت

اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی چلی آ رہی ہے-

فرانس میں اسلامو فوبیا

Leave a Reply