Emmanuel-Macron-President of France

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو مقامی انتخابات میں شکست کا سامنا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پیرس (جے ٹی این آن لائن نیوز) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کی سربراہی میں اعتدال پسند طبقے کی

نمائندگی کرنے والی جماعت کو مقامی انتخابات میں شکست کا سامنا، جبکہ گرین

پارٹی کئی شہروں میں لوکل باڈیز کے انتخابات میں کامیاب قرار دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم اڈورڈ فلپ کا میئر شہر لوھاور کی سیٹ پر کامیابی کا دعویٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون مقرب اور فرانس کے وزیراعظم اڈورڈ فلپ

نے شمالی ساحلی شہر لوھاور کے میئر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے کا

دعوی کیا ہے۔

——————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا ویکسین سے متعلق فرانسیسی صدر کا دبنگ اعلان
—————————————————————-

تاہم وزیراعظم فلپ کو میئر اور وزارت عظمی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا کیونکہ فرانسیسی آئین کے تحت کوئی ایک ریاستی عہدیدار بہ یک وقت دو عہدوں پرفائز نہیں رہ سکتا۔

بلدیاتی انتخابات کئی ماہ قبل ہونا تھے کرونا کے باعث ملتوی کرنا پڑے

فرانس میں بلدیاتی انتخابات کئی ماہ قبل ہونا تھے مگر کرونا وائرس کی وجہ سے مقامی الیکشن ملتوی کرنا پڑے تھے۔ تاہم کئی ماہ بعد کووڈ 19 کی وباء میں کمی واقع ہوئی ہے اور ملک میں زندگی معمول پر آ رہی ہے- اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں صدر کی جماعت کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کرسکی جبکہ دو سال قبل ہونے والے مقامی انتخابات میں صدر عمانویل کی جماعت مقامی انتخابات میں غیرمعمولی اکثریت کے ساتھ کامیاب قرار پائی تھی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply