khabar i Hai jtnonline

فرانسیسی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزاء ملک بدری قرار

Spread the love

پیرس (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے ) فرانسیسی اقدار خلاف ورزی

فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے ملکی اقدار کی خلاف ورزی کرنے یا انتہا پسند

قرار دیے جانے والے مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ملک میں آباد غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں کو

خبردار کرتے ہوئے کہا فرانس میں امن عامہ کیخلاف جرائم اور انتہا پسند سمجھے

جانیوالے غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں سے انکا رہائشی اجازت نامہ واپس لے لیا

جائے گا اور انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

=-= خبر آئی ہے کے عنوان سے مزید پڑھیں ( =-= سٹوریز =-= )

فرانسیسی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں خود اس امر کی وضاحت کی کہ پہلی بار

اس سلسلے میں فرانس کی رفیوجی ایجنسی کو یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

جیرالڈ ڈرمانا کا کہنا تھا ہم نے پہلی بار اپنی رفیوجی ایجنسی سے کہا ہے کہ وہ

ہماری جمہوریہ کی اقدار کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے والے ہر پناہ گزین

کو فراہم کردہ تحفظ ختم کر دیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ اور دائیں بازو کے سیاست

دان، جرائم اور امیگریشن کے حوالے سے اپنے سخت موقف کے باعث شہرت

رکھتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا اب ان کی توجہ ایسے افراد کو میسر تحفظ کو ختم

کرنے پر ہو گی جنہوں نے بنیاد پرستی یا عوامی نظم و ضبط سے متعلق قابل

مذمت عمل کا ارتکاب کیا ہو۔ جیرالڈ ڈرمانا کے بقول گزشتہ تین مہینوں کے دوران

147 پناہ گزینوں سے انکا رفیوجی اسٹیٹس یا پناہ گرین کی حیثیت واپس لی جا

چکی ہے۔ ہماری پالیسی واضح ہے، ہم غیر ملکیوں کو اس بات پر پرکھتے ہیں کہ

وہ کیا کرتے ہیں نا کہ وہ کون یا کیا ہیں۔

=-= قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جیرالڈ ڈرمانا نے بتایا فرانس میں 1,093 ایسے غیر ملکی اسوقت غیر قانونی طور

پر مقیم ہیں جو فرانسیسی سکیورٹی سروسز کی واچ لسٹ پر ہیں۔ ان افراد پر مبینہ

انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شبہ ہے اس لیے انہیں ایک بڑا خطرہ سمجھا جا رہا

ہے۔ وہ انتہا پسندوں کی فہرست میں شامل غیر ملکیوں سے رہائشی حقوق لے لینے

کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ کرونا کی عالمی وبا کے

دوران غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنا بہت مشکل ہے۔ دائیں بازو

کی لیڈر مارین لے پین ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ ایسے غیر

ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے جن پر شبہ ہے کہ وہ ملکی سلامتی کے

لیے خطرہ ہیں۔

فرانسیسی اقدار خلاف ورزی

Leave a Reply