گوگل کا پاکستان سمیت 5 ایشیائی ممالک کیلئے 75 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان 0

فرانس، ’’گوگل‘‘ معلومات تک رسائی دینے میں ناکام، 5کروڑ یورو جرمانہ عائد

Spread the love

فرانس نے امریکی سرچ انجن ‘گوگل’ پر پالیسی کے مطابق معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر 5 کروڑ یورو جرمانہ عائد کردیا،گوگل پر جرمانہ معلومات تک واضح اور آسان رسائی دینے میں ناکامی پر عائد کیا گیا، دوسری جانب گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں اور جی ڈی پی آر کی ضروریات پوری کریں گے ۔ منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادفارے کے مطابق فرانس نے امریکی سرچ انجن ‘گوگل’ پر پالیسی کے مطابق معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر 5 کروڑ یورو جرمانہ عائد کردیا۔ فرانس کے مانٹیرنگ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت پہلی مرتبہ گوگل پر 5 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔بیان کے مطابق گوگل کو فرانسیسی ادارے ‘سی این آئی ایل’ نے ریکارڈ جرمانہ اس لیے کیا ہے کیونکہ وہ دستاویزات کے حوالے سے باہمی پالیسی کے تحت معلومات تک واضح اور آسان رسائی دینے میں ناکام ہوا۔سی ایل آئی ایل کا کہنا تھا کہ گوگل نے صارفین کے لیے معلومات تک رسائی کو انتہائی مشکل بنا دیا تھا اور ان کی ذاتی معلومات کے استعمال کے مطابق ترجیحات ترتیب دیں خاص کر اشتہارات کے معاملے میں زیادہ مشکل بنا دیا گیا۔گوگل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام ہم سے کنٹرول اور شفافیت کے اعلی معیار کی توقع رکھتے ہیں اور ہم ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں اور جی ڈی پی آر کی ضروریات پوری کریں گے۔گوگل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کے لیے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ شکایات گزشتہ برس مئی میں دو گروپس کی جانب سے جی ڈی پی آر کے نافذ ہونے کے فوری بعد درج کرائی گئی تھیں۔

Leave a Reply