فرانس، پولیس نے اوور ٹائم نہ ملنے پر پولیس اسٹیشن بند کر دئیے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فرانس میں جاری یلو ویسٹ احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرگئی، فرانسیسی پولیس نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کر دی۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یلو ویسٹ احتجاجی تحریک شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس میں اب فرانسیسی پولیس بھی شامل ہوگئی ہے، پولیس اہلکاروں نے اوور ٹائم نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس ایسوسی ایشن کے وزیر داخلہ کے ساتھ معاملات طے نہیں ہوسکے جس کے بعد اہلکاروں نے ہڑتال شروع کردی۔جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے حکومت نے 2 کروڑ 48 لاکھ یورو اوور ٹائم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس کے پورا ہونے پر اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن بند کردیے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس کی 70 فیصد عوام نے یلو ویسٹ احتجاجی تحریک کی حمایت کردی ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply