فخر زمان، شاہین آفریدی کا 50 کے فیگر سے ایک ساتھ ناطہ

فخر زمان، شاہین آفریدی کا 50 کے فیگر سے ایک ساتھ ناطہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این سپورٹس نیوز) فخر زمان شاہین آفریدی

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر شاندار پرفارمنس دیکر

کئی ریکارڈ اپنے نام لکھوا لیے۔ انہوں نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کیخلاف

تیسرے میچ میں سنچری سکور کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین ظہیر

عباس اور کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان

فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل

کرنیوالے باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے میچ میں بیٹنگ

کیلئے میدان میں اترے تو یہ اُنکا 50 واں میچ تھا، انہوں نے مقابلے میں سنچری

سکور کی اور 101 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس دوران انہوں نے 50 میچوں کی

50 اننگز میں اپنے رنز کی تعداد 2262 کر لی جو پاکستان کی طرف سے کسی

بھی بیٹسمین کا ریکارڈ ہے۔ دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں صرف ہاشم آملہ نے

ابتدائی 50 اننگز میں فخرزمان سے زیادہ رنز کر رکھے ہیں، جنوبی افریقی کرکٹر

نے 50 اننگز میں 2486 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل لیجنڈری بیٹسمین اور ایشین

بریڈمین کے لقب سے مشہور ظہیر عباس نے 50 اننگز کے دوران 2234 رنز

بنائے تھے۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں رنز کے ریکارڈ اپنے نام کرنیوالے

بابراعظم بھی یہ ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے، انہوں نے 50 اننگز میں 2219،

سابق اوپنر یاسر حمید نے 1917، جبکہ سابق کپتان سلمان بٹ نے 1889، سابق

کپتان اظہر علی نے 1833 رنز بنائے تھے، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق اب تک

43 ون ڈے اننگز میں 1966 رنز بنا چکے ہیں۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے

تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنیوالے باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ 21

سالہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنیوالے پاکستانی

باﺅلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے 25 میچز میں 50

وکٹیں مکمل کیں، ان کیساتھ فاسٹ باﺅلر حسن علی 24 میچوں میں 50 وکٹیں

حاصل کرکے فہرست میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ

کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔ ’دوسرا‘

کے موجد سابق قومی آف سپنر ثقلین مشتاق نے 28 میچز کھیل کر 50 وکٹیں مکمل

کی تھیں۔ واضح رہے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز 1-2 سے جیتنے میں شاہین شاہ

آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 3 میچوں میں 194 رنز دیکر 6 وکٹیں

حاصل کیں، پہلے میچ میں 61 رنز دیکر 2، دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض

ایک اور تیسرے مقابلے میں 58 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فخر زمان شاہین آفریدی

Leave a Reply