فخرزمان کی خامیوں پرافریقہ کے دورے سے قبل کام کرنے کی ضرورت تھی، عامر سہیل

Spread the love

سابق قومی کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی خامیوں اور کمزوریوں پر جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل کام کرنے کی ضرورت تھی جن کی ٹیسٹ میچز میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ کے نظام کے ساتھ سلیکٹرز اور کوچز پر بھی عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 32 رنز بنانے والے فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں ڈیوڈ وارنر کی طرح جارحانہ انداز سے کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اس ہدایت کا مقصد انہیں عالمی کپ کے لیے تیاری کرانا ہے لیکن عامر سہیل کا خیال ہے کہ فخر زمان کو بیرون ملک کسی بھی طرز کی کرکٹ میں کھلانے سے قبل ان کی بیٹنگ میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے کیونکہ انہیں حریف باؤلرز پر چڑھ کر کھیلنے کا واحد طریقہ آتا ہے اور کچھ سٹروکس وہ متواتر کھیلتے ہیں جن کا جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا کی وکٹوں پر کھیلنا درست نہیں ہے،اب یہ فخر زمان پر منحصر ہے کہ و ہ اپنی تکنیک پر کام کرکے زیادہ بہتر بلے باز کے طور پر واپس آئیں لیکن کوچز کو بھی ان کی تکنیک ٹھیک کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔

Leave a Reply