فحش اداکارہ سے ناجائز تعلقات کیس ،ٹرمپ کا جیل جانے ٹھہر چکا،ماہرین

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف ایسے دو مضبوط مقدمات جاری ہیں جن کی گرفت سے نکلنا ان کےلئے بہت مشکل ہے، وہ اگر صدارت کے دوران بچ نکلے تو ماہرین کے مطابق صدارت کے خاتمے پر وہ ضرور جیل جائیں گے، گزشتہ صدارتی انتخابات میں ان کے حق میں رو سی مداخلت کی تفتیش بغیر رکاوٹ کے آگے بڑھتی رہی تو ان کےخلاف صدارت کے دوران ہی مواخذہ ہوسکتا ہے ایک فحش اداکارہ کے ناجائز تعلقا ت کے الزام کے بعد صدر ٹرمپ کی طرف سے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے اس کا منہ بند کرنے کےلئے رقم کی ادائیگی کا معا ملہ بھی بہت سنگین ہے اس کے اتنے شواہد موجود ہیں کہ انہیں جیل کی ہوا کھانی ہی پڑے گی۔کانگریس کی دوا ہم انٹیلی جنس اور جوڈیشنری کمیٹیوں کی طرف سے سخت بیانات سامنے آئے ہیں۔ آدم سکیف نے کیلیفورنیا سے ڈیمو کرئیک پارٹی کے کانگریس میں سی بی ایس نیوز کے ایک پروگرام میں بتایا انٹیلی جنس کمیٹی نے جس کے وہ اہم رکن ہے شواہد کی بناءپر اس رائے کا اظہار کیا کہ فحش اداکارہ کے ناجائز تعلقا ت کے الزام کی بناءپر صدارت سے فارغ ہونے کے بعد ڈونلڈٹرمپ جیل جائیں گے۔ جنوری میں انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے یہ معاملہ زیر بحث آئے گا جس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ بھی ہوسکتا ہے، صدارت کے عرصے میں وہ اپنے آپ کو معافی دے سکتے ہیں لیکن صدارت کے خاتمے پر وہ لازمی جیل جائیں گے، کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے آئندہ بننے والے چیئر مین جیرالڈ نیڈلر نے سی این این کے سٹیٹ آف یونین پروگرام میں کہا صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات میں اپنے حق میں روسی مداخلت کی تفتیش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اگر وہ اس تفتیش کو نتیجہ خبر ہونے سے روکنے میں کامیاب بھی ہوگئے تو فحش اداکارہ کا سیکنڈل انہیں جیل بھیجنے کےلئے کافی ہے،ان دونوں مقدمات کی بناءپر ان کا مواخذہ ہوسکتا ہے روسی مداخلت کو مطلب ڈونلڈ ٹرمپ نے فراڈ کے ذریعے صدارت کا عہدہ حاصل کیا ۔ایک سابق وفاقی پرواسیکیوٹر اینڈ ریو میکارتھی نے فوکس نیوز کو ایک بیان میں کہا اگر صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حق میںروسی مداخلت ثابت نہ ہوسکی تو فحش اداکارہ کا سکینڈل بہت مضبوط مقدمہ ہے۔صدر ٹرمپ پر صدارتی مہم چلانے کے بارے میں مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں بھی ان کا مواخذہ ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply